ریاستی چیف منسٹر کے سی آر آج پھر ایک بار پھر گریٹر ورنگل دورہ کریں گے
۔جمعہ کے دن چیف منسٹر کے سی آر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میڈارم سے مڑی کنڈہ
پہنچے گے ۔یہاں نوتعمیر کردہ آئی ٹی انکیو بیشن بھون کاافتتاح انجام دیں گے
۔اس ضمن میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے
انتظامات کا جائزہ لیا ۔ورنگل پولیس کمشنر جی سدھیر بابو نے پولیس کو مختلف
مشورے پیش کئے ۔ چیف منسٹر صبح 10بجے حیدر آبادسے بذریعہ ہیلی کاپٹر
تاڑوائی منڈل کے میڈارم کو 11:15بجے پہنچے گے ۔ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری
،وزیر سیاحت
اجمیراچندولال ،ایم پیز ،ایم ایل ایز ،ایم ایل سیز ،قائدین
اور عہدیداران چیف منسٹر کا استقبال کریں گے ۔ضلع صدر ٹی آر ایس رویندر راؤ
نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اس پہلے جاترا کو خصوصی توجہ دی جارہی
ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر دوپہر میڈارم میں ہی ضیافت کریں گے ۔بعد
ازاں دوپہر دوبجے بذریعہ ہیلی کاپٹر گریٹر ورنگل حدود کے مڑی کنڈہ علاقہ
پہنچے گے ۔وہ یہاں آئی ٹی انکیوبیشن کی عمارت کا افتتاح انجام دیں گے ۔بعد
ازاں یہاں منعقد ہونے والے اجلاس کو مخاطب کریں گے ۔بعدا زاں چیف منسٹر
حیدر آباد کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔